یلاپور 19/نومبر (ایس او نیوز)الیکشن کی نگرانی کرنے والے موبائل اسکواڈ نے یلاپور میں بی جے پی کی طرف سے کسی قسم اجازت کے بغیر رفت کی جانے والی تشہیری اشیاء کو ضبط کرلیا ہے جس کی مالیت تقریباً1.5لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق تشہیری اشیاء کی ضبطی کا یہ واقعہ شہر کے سنکلپ ہوٹل کے پاس پیش آیا جب موبائل اسکواڈ نے KA 31 E 2245نمبر والی ٹاٹاسومو کارکو روک کر تلاشی لی۔ کارکا ڈرائیور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔موبائل اسکواڈ کے آفیسر اندان گوڈا ہالیمنے نے یلاپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ انتخابی آفیسر ایشور اولاگڈّی نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔